غیر قانونی تعمیرات پی ڈی اے کے ڈی جی ریکارڈ سمیت طلب

  غیر قانونی تعمیرات پی ڈی اے کے ڈی جی ریکارڈ سمیت طلب

  

پشاور(نیوز رپورٹر)پشاورہائیکورٹ نے نجی یونیورسٹی کیلئے الاٹ شدہ سڑک پرمبینہ غیرقانونی تعمیرات کے خلاف دائر رٹ پٹیشن پر پی ڈی اے کے ڈائریکٹرجنرل کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا جسٹس قیصررشید کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے اقراء نیشنل یونیورسٹی حیات آبادفیز2کیجانب سے دائر رٹ پر سماعت کی دوران سماعت یونیورسٹی کیجانب سے وکیل عبدالرحیم جدون ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ پی ڈی اے نے متعلقہ یونیورسٹی اورسپورٹس کمپلیکس کے درمیان 40فٹ سڑک انہیں الاٹ کیا تھاجس کا (possession)سرٹیفیکیٹ بھی موجود ہے اوریونیورسٹی کے بلڈنگ پلان میں بھی یہ منظور کی گئی تھی جسکی باقاعدہ منظوری پی ڈی اے نے دی تاہم بعد میں سپورٹس کمپلیکس نے روڈ پر کھدائی شروع کردی تھی جسکے خلاف عدالت سے حکم امتناعی لی گئی اور وزیراعلی نے بھی تجاوزات ہٹانے کا حکم دیا تھاعبدالرحیم جدون ایڈوکیٹ نے بتایاکہ اب 40فٹ روڈ پر ٹینس کورٹ قائم کردیا گیاہے جس سے ایک طرف راستہ بند ہونے سے مشکلات کاسامناہے جس پر دوبارہ عدالت سے رجوع کیا گیا دوران سماعت جسٹس قیصررشید نے استفسار کیا کہ کیا ڈی جی پی ڈی اے کے پاس کمرشل سرگرمیوں کا اختیار ہے؟عدالت نے ڈی جی پی ڈی اے کو ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 28جولائی تک ملتوی کردی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -