سماج دشمن عناصر کیخلاف آپریشن،سینکڑوں اشتہاری گرفتار

سماج دشمن عناصر کیخلاف آپریشن،سینکڑوں اشتہاری گرفتار

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن(R)نجم الحسنین کی سربراہی میں نوشہرہ پولیس نے وطن عزیز کی سالمیت اور امن وامان کے تسلسل کو برقرآر رکھنے کے لیے ماہ جون میں سماج دشمن عناصر کے خلاف وسیع پیمانے پرمنظم اور بھرپور کاروائیاں۔سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری کاروائیوں کے دوران سنگین میں مطلوب خطرناک 251 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتارکرلیا گیا۔نوجوان نسل اور معاشرے کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے والے منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 148 کلوگرام چرس اور1.5 کلوگرام آئس، 15 کلوگرام افیون اور105بوتل شراب برآمد کر لی گئی۔جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کے دوران 08 کلاشنکوف،01 کلاکوف،182 پستول اور1753 مختلف بور کارتوس برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے۔بغیر قانونی دستاویزات رہائش پزیر 55 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔امن عامہ کو برقرار رکھنے کی خاطر 1365 افراد سے انسدادی کاروائیاں عمل میں لائی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کو مختلف ذرائع سے موصول ہونے والے 250درخواستوں کو نمٹا کر سائلین کی داد رسی کی گئی۔ کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ پولیس کے اولین فرائض میں شامل ہے۔وطن عزیز اور عوام الناس کی سلامتی و امن وامان کے قیام کو ممکن بنانے کے واسطے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں جائینگے واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن(R)نجم الحسنین نے فیلڈ میں بہترین کارکردگی دیکھانے والے افسران میں سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کئے۔ محکمہ پولیس میں جزاء وسزا کے عمل سے نکھار پیداہوا ہے۔ اپنی بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کوبروئے کار لاتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کا عمل جاری رکھیں۔ اچھے اخلاق،بے لوث خدمت سے سرشار ہو کر عوامی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں۔نوشہرہ پولیس کے ہر اہلکار کی کارکردگی کو باریک بینی سے جانچا جاتا ہے۔اچھی کارکردگی کے حامل پولیس اہلکاروں کو انعامات سے نوازا جائیگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -