چارسدہ،رہزنی واردات میں ملوث گروہ کے 3 گرفتار،مال برآمد

چارسدہ،رہزنی واردات میں ملوث گروہ کے 3 گرفتار،مال برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
چارسدہ (بیورورپورٹ) راہزنی واردات میں ملوث گروہ کے تین ملزمان گرفتار۔ ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ برآمد۔دوران کاروائی مشہور منشیات فروش چرس سمیت گرفتار۔ دوران انٹاروگیشن ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔ تفتیش شروع۔تفصیلات کے مطابق عبدالسلام ولد بہادر خان سکنہ اوچہ ولہ شبقدر نے تھانہ شبقدر میں رپورٹ درج کیا کہ چند نامعلوم افراد نے مجھ سے اسلحہ کی نوک پر 55ہزار روپے اور ایک موبائل فون چھین کر فرار ہوئے۔ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان نے ڈی ایس پی شبقدر محمد ریاض خان سربراہی میں ایس ایچ اوتھانہ شبقدر جوہر شید خان اور انوسٹی گیشن آٖفیسر پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتار اور مال مسروقہ کی برآمد کا ٹاسک سونپ دیا۔ تفتیشی ٹیم نے انکوائری شروع کی۔ دوران انکوائری تفتیشی ٹیم واردات میں ملوث 3ملزمان واصل ولد اعظیم خان، فرہاد علی ولد نیاز علی اور عطاء محمد ولد پیر محمد ساکنان کانگڑہ تک رسائی حاصل کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ملزمان سے مال مسروقہ نقدی رقم اور موبائل فون برآمد کر لیا گیا جبکہ دوران انٹاروگیشن ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ اسی طرح ایس ایچ او تھانہ شبقدر جوہر شید خان نے منشیات کے خلاف کاروائی کے دوران مشہور منشیات فروش سجاد ولد غنی الرحمن کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1155گرام چرس برآکیا۔ملزمان کے خلاف تھانہ شبقدر میں مختلف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔