مثبت رپورٹنگ سے معاشرے میں تمام برائیا ں خود بخود ختم ہوجاتی ہیں،شوکت علی

مثبت رپورٹنگ سے معاشرے میں تمام برائیا ں خود بخود ختم ہوجاتی ہیں،شوکت علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)کمشنربنوں ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے کہاہے کہ مثبت رپورٹنگ سے معاشرے میں تمام برائیاں خودبخودختم ہوجاتی ہے اسلئے میڈیا سے وابستہ لوگوں کو چاہئے کہ مثبت رپورٹنگ کو فروغ دیں تاکہ معاشرہ بگاڑسے بچ جائے انہوں نے کہاکہ صحافت ریاست کاچوتھاستون ہے انہوں نے کہاکہ بہت جلدلکی مروت کے صحافیوں سے ملاقات کے لئے میڈیا سنٹرنورنگ کادورہ کریں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں کیڈٹ کالج لکی مروت پرجاری تعمیراتی کام کے معائنے سے قبل ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس لکی مروت کے صدرولیدخان مروت کی قیادت میں صحافیوں سے ملاقات اور بعدازاں میڈیاکے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا انہوں نے ٹھیکیدار پرزوردیاکہ تعمیراتی کام میں معیاری میٹریل کا استعمال یقینی بنائے اورتعمیراتی کام جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ یہاں فوری طور پر تعلیمی ماحول کاآغازہوجائے کمشنر بنوں شوکت علی یوسفزئی نے اس عزم کااعادہ کہ ضلع لکی مروت کے عوام کی فلاح وبہبوداوران کے معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے صرف یہی نہیں بلکہ زندگی کی بنیادی سہولیات گھروں کے نزدیک فراہم کریں گے انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہوگی کہ لکی مروت کے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیگی انہوں نے صحافیوں پرزوردیاکہ مثبت رپورٹنگ کے ذریعے لکی مروت کے عوام کے مسائل کی نشاندہی کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں