کبل،ٹریفک حادثہ میں بچہ جاں بحق

  کبل،ٹریفک حادثہ میں بچہ جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کبل(تحصیل رپورٹر)تحصیل کبل کے علاقہ توتانوبانڈئی میں بچہ ٹریفک حادثہ کا شکار۔موقع پر جان بحق۔لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے۔ڈائیورگرفتار۔تفصیلات کے مطابق تحصیل کبل کے علاقہ توتانوبانڈئی گاؤں گلونوشاہ میں ابوبکر ولد حبیب سکندرشاہ ساکن بعمر 8,9سال صبح مدرسے سے واپسی گھر لوٹ رہاتھا کہ فلائنگ کوچ نمبرSW-AH 5078 نان کسٹم پیڈ کی زدمیں آکر شدید زخمی ہوگیا۔ فلائنگ کوچ ڈرائیور حبیب اللہ ولد سرداراحمدخان سکنہ گلونوشاہ توتانوبانڈئی نے تشویشناک حالت میں زخمی بچے کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر ڈاکٹروں نے بچے کی موت کی تصدیق کردی۔سیدو شریف ہسپتال سے بچے کو تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کبل منتقل کردیاگیا جہاں پر ضروری پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیا۔فلائنگ کوچ ڈرائیور حبیب اللہ کے خلاف بچے کے ماموں کی مدعیت میں پولیس سٹیشن کبل میں ایف آئی آر درج کرائی گئی جبکہ پولیس نے ڈرائیور کو بروقت تحویل میں لے کرگرفتار کرلیا۔پولیس نے رپورٹ درج کرانے کے بعد مزید تفتیش شروع کردی۔