نارکاٹکس ایکٹ کے تحت گرفتارملزم کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات

  نارکاٹکس ایکٹ کے تحت گرفتارملزم کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(نیوزرپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج خیبرلیاقت علی نے کے پی نارکاٹکس ایکٹ کے تحت گرفتارملزم کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے نورعالم خان ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق تھانہ جمرود پولیس نے 30جون2020ء کوایک کارروائی کے دوران گاڑی کی تلاشی کے دوران سیٹ کے نیچے چھپائی گئی 5کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی تھی اورڈرائیورشیربازکوگرفتارکرلیاتھااس موقع پروکیل صفائی نے عدالت کوبتایاکہ گاڑی کے بابت کوئی کاغذات قبضہ میں نہیں لئے گئے ملزم سے ڈرائیونگ لائسنس برآمد ہوا اور نہ گاڑی اس کے نام پر ہے جبکہ اس کامنشیات سے کوئی تعلق بھی نہیں ہے لہذااسے ضمانت پررہاکیاجائے عدالت نے دوطرفہ دلائل مکمل ہونے پر ملزم کو3 لاکھ دو نفر ی ضما نتی مچلکوں کے عوض رہائی کے احکامات جاری کردئیے۔