پشاور،دھماکہ خیز مواد کی پاداش میں گرفتار 2 ملزمان ناقص تفتیش پر بری

  پشاور،دھماکہ خیز مواد کی پاداش میں گرفتار 2 ملزمان ناقص تفتیش پر بری

  

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورکی انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دہشت گردی کی غرض سے دھماکہ خیزموادرکھنے کے الزام میں گرفتار دوملزموں کو ناقص تفتیش پربری کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزموں کی جانب سے شبیرحسین گگیانی ایڈوکیٹ نے مقدمے کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق محکمہ انسداددہشت گردی نے ملزمان شاہد اوراورنگزیب ساکنان پشاورکوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدارمیں اسلحہ اوردھماکہ خیزموادبرآمد کیاتھااس موقع پر ملزموں کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ گرفتارملزمان کو وقوعہ سے قبل پولیس نے غیرقانونی حراست میں لے رکھاتھااورانہیں حبس بے جامیں رکھاگیاتھاجس کاریکارڈ موجود ہے جبکہ استغاثہ کے گواہوں کے بیانات میں بھی تضاد ہے لہذاملزموں کوبری کیاجائے عدالت نے دوطرفہ دلائل مکمل ہونے پرملزموں کی بریت کے احکامات جاری کردئیے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -