ٹانک مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک قبائلی شدید زخمی

ٹانک مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک قبائلی شدید زخمی

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)ٹانک مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک قبائلی شدید زخمی، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب، تفصیلات کے مطابق آج صبح نو بجے کے وقت ڈپٹی کمشنر کمپاؤنڈ جنوبی وزیرستان(ٹانک) کے مین گیٹ کے سامنے مسلح افراد کی فائرنگ سے جنوبی وزیرستان علاقہ تیارزہ کا رہائشی شیرولی خان شدید زخمی ہوئے جن کو ابتدائی طبی امداد ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ٹانک میں دینے کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا جہاں پر انکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، ملزمان ارتکاب جرم کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے واضح رہے کہ گزشتہ ایک عرصہ سے ٹانک اور اسکے گرد و نواح میں نامعلوم اور معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک درجن سے زیادہ افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جس سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -