مردان،ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری

مردان،ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری

  

مردان (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر محمد عابد خان وزیر کی ہدایات پرانتظامی افسران کی مختلف علاقوں میں کاروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جہانزیب خان نے شہباز گڑھی میں کاروائی کی۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے پٹرول کی قیمت اور گیج کی چیکنگ کی۔ایڈیشنل اے سی نے اشیاء خوردنوش کی قیمتوں اور کرونا وائرس کے پیش نظر جاری حکومتی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بھی چیکینگ کی اور زائد قیمت وصولی پر دو دکانداروں کو جرمانہ کیا۔اس کے علاوہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے فلائنگ کوچز اور رکشوں میں موجود مسافروں سے کرایہ کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کی۔دریں اثناء ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہمایون خان نے تھانہ پارہوتی کی حدود میں گرینڈ انسپکشن کی۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف پٹرول پمپوں میں پٹرول کی قیمت اور گیج کی چیکنگ کی جبکہ سرکاری ریٹ سے زائد قیمت وصول کرنے پر تین پٹرول پمپوں کو سیل کیا گیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے پٹرول پمپ منیجرز کوخبردار کیا کہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ ریٹ سے زائد وصولی پر انکے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ایڈیشنل اے سی نے اشیاء خوردنوش کی قیمتوں اور کرونا وائرس کے پیش نظر جاری حکومتی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بھی چیکینگ کی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -