ٹوپی گدون روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

ٹوپی گدون روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

  

صوابی(بیورورپورٹ) ٹوپی گدون روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ضیاد خان اپنے موٹر سائیکل پر گدون روڈ پر جارہے تھے کہ جب وہ شکرئے لار کے مقام پر پہنچے تو ایک ٹرک کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گئے۔ اور بعد ازاں مقامی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے متوفی میڈی زون ٹوپی کے مالک امتیاز خان کے بھائی تھے۔ ٹوپی پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔دریں اثناء فلائنگ کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار اول خان اور عبید الرحمن ساکنان شلمانی خدوخیل بونیر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -