منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عنا صر کے خلاف کریک ڈاؤن

منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عنا صر کے خلاف کریک ڈاؤن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات کا دھندہ کرنے اور دیگر جرائم میں ملوث افراد خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران مزید19 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گزشتہ روز ہونے والی کارروائیوں میں گرفتار ہونیو الے ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 3 کلو گرام سے زائد چرس،1500 گرام افیون،13 عدد پستول،4 عدد رائفل،2 عددکلاشنکواف بھی برآمد کر لیا گیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات اور جرائم کی روک تھام کی خاطر جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید19 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، گزشتہ روز ہونیو الی کارروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ چمکنی حفیظ الراحمن نے کاروائی کے دوران مشہور منشیات فروش ہارون ولد اعظم سکنہ دیر کالونی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے موقع پر 15گرام ہیروئن جبکہ اس کی نشاہدہی پر اس کے بھیٹک سے 6 کلو گرام ہیروئن اور ایک عدد ریپٹر بھی برآمد کر لیااسی طرح دیگر کاروائیوں کے دوران ایس ایچ او تھانہ گلبہار احمد اللہ خان نے امامیہ کالونی میں دو مشہور منشیات فروش دولت ولد غلام سرور اور سلیم شاہ ولد خائستہ گل ساکنان امامیہ کالونی کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے مجموعی طور پر5 کلو گرام سے زائد چرس اور ہزاروں روپے مالیت 100گرام آئس برآمد کرکی ہے، جبکہ ایس ایچ او تھانہ ریگی عرفان خان نے کاروائیوں کے دوران6 افرادکو گرفتار ان کے قبضے آدھا کلو گرام چرس،4 بوتل شراب اور ایک عدد پستول برآمد کر لیا ہے گرفتارہونے والے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے