نوشہرہ کے چار صحافی کورونا سے صحت یاب

نوشہرہ کے چار صحافی کورونا سے صحت یاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ کے چار صحافی کورونا سے صحت یاب،صحتیابی کے بعد اپنے معمول کے فرائض نبھانا شروع کر دئیے چاروں صحافیوں نے کورونا کے دوران ہوم ائیسولیشن اختیار کی تھی،ضلع نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی اور ممبران نوشہرہ پریس کلب واجد علی، تفہیم الرحمان، شہنشاہ اور بخت بسیار جو کہ کورونا کی وبا پھوٹنے کے بعد ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ فرنٹ لائن پر اپنے صحافتی فرائض سرانجام دیتے ہوئے کورونا کے شکار ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں ہوم ائیسولیشن کی ہدایت کی گئی، ایک ماہ کی طویل ہوم ائیسولیشن اور مسلسل علاج معالجے کے بعد مکمل طور پر صحتیاب ہو گئے، صحتیابی کے بعد انہوں نے اپنی صحافتی ذمہ داریاں پھر سے نبھانا شروع کر دیں۔