طلبہ کیلئے ہنگامی ریلیف پیکج کا اعلان کیا جائے،اسلامی جمعیت طلبہ
پشاور (سٹی رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ یونیورسٹی کیمپس پشاور نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر دیگر شعبوں کی طرح طلبہ کے لئے بھی ہنگامی ریلیف پیکج کا اعلان کرے۔اسلامی جمعیت طلبہ یونیورسٹی کیمپس پشاور کے ناظم شفیق الرحمن اور ناظم ایگریکلچر یونیورسٹی علی رحمان نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وباء کی وجہ سے جامعات کے ہاسٹلز گزشتہ چار ماہ سے بند ہے،اسلئے ہاسٹل فیس اور میس فیس کو ری فنڈ یا اگلے سیشن میں ایڈجسٹ کیا جائے جامعات میں سکالرشپ کی عدم فراہمی اور ریسرچ لیب کی غیر معیاری صورتحال کی وجہ سے طلبہ شدید مسائل کا شکار ہے پی ایچ ڈی اور ایم ایس طلبہ کے تھیسز جمع کرانے کی ڈیڈ لائن میں توسیع کی جائے جامعہ پشاور میں ڈراپ آؤٹ کے نام پر طلبہ کا تعلیمی قتل بند کر دیا جائے اورجامعات میں حکومت کی جانب سے اساتذہ کی پروموشن میں تاخیر اور نئی آسامیوں کی تشہیر پر پابندی کی وجہ سے تعلیمی معاملات اور ریسرچ شدید متاثر ہو رہا ہے اساتذہ کی پروموشن اور نئی آسامیوں کی تشہیر پر عائد پابندی کو ختم کیا جائے کنٹریکٹ اساتذہ اور ملازمین کے کنٹریکٹ کی تجدید کی جائے صوبے کے کئی جامعات خصوصاً یونیورسٹی کیمپس پشاور میں وائس چانسلرز کی مدت ملازمت پوری ہو چکی ہے اور نئے وائس چانسلرز کی عدم تعیناتی کی وجہ سے انتظامی مسائل جنم لے رہے ہیں،حکومت ہنگامی بنیادوں پر جامعات میں انتظامی طور پر اہل وائس چانسلرز کی تعیناتی کو یقینی بنائیں صوبائی حکومت کی جانب سے جامعات کی خودمختاری ختم کرنے کی کسی بھی سازش کی بھرپور مخالفت کرینگے وفاقی وزیر تعلیم،گورنر خیبر پختونخوا،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور چیئر مین ایچ ای سی جامعات اور طلبہ کے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں بصورت دیگر طلبہ حقوق کیلئے بھرپور احتجاج اور تحریک چلائینگے