چارسدہ، تیزرفتار کار نہر میں گرنے سے ماں تین بچوں سمیت جاں بحق
چارسدہ (بیورورپورٹ)عمرزئی میں تیز رفتار موٹر کار نہر میں گر گئی۔ میاں بیوی تین بچوں سمیت نہر میں ڈوب گئے۔ ماں تین بچوں سمیت جان بحق۔ماں اور دوبچوں کی نعشوں کو نہر سے نکال دیا گیا۔ ایک بچی کی تلاش کے لیے ریسکیو اپریشن جاری۔کار ڈرائیور کو نہر سے بحفاظت نکال دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے علاقہ عمرزئی پوسٹ خان کلے میں تیز رفتار موٹرکار نہر میں گر گئی جس میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد سوار تھے۔واقعہ کے فوراً بعد مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاروائی شروع کرکے کار ڈرائیور انتظا ر خان کو بحفاظت نہر سے نکال دیا جبکہ بدقسمت خاندان کے باقی افراد نہر کے تیز لہروں میں ڈوب کر جان بحق ہو گئے۔ریسکیو 1122 اور غوطہ خور ٹیموں نے ماں اور دو بچوں کی نعشوں کو نہر سے نکال کر تنگی ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ ایک بچی کی تلاش جاری ہے۔جا ن بحق ہونے والے بچوں میں محمد،اوکاشہ اور عاتقہ شامل ہیں جن کی عمریں چھ سے دس سال کے درمیان ہیں۔