کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مزید117گاڑیاں اور 35دکانیں بند

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مزید117گاڑیاں اور 35دکانیں بند

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے دکانداروں اور ٹرانسپورٹرز کے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے حوالے سے گزشتہ روز کی کی رپورٹ جاریکر دی ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 1520 دکانوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کو چیک کیا گیا اور 152 دکانوں پر خلاف ورزی پائی گئی۔35دکانوں کو سیل کیا گیا۔ خلاف ورزی پر 117 گاڑیوں کو بند کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ44 ہزار 300 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اور ایس اوپیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے متحرکہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالی دکانوں کو سیل جبکہ ٹرانسپورٹرز کے چالان کئے جا رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -