ٹیکنیکل بورڈ ملازمین کی ترقیوں پر وزیر صنعت و تجارت کے مشکور ہیں،طاہر اقبال

ٹیکنیکل بورڈ ملازمین کی ترقیوں پر وزیر صنعت و تجارت کے مشکور ہیں،طاہر اقبال

  

لاہور(انٹرویو:ڈویلپمنٹ سیل، تصاویر: ایوب بشیر) پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور کے ملازمین کی عرصہ دراز سے رکی ہوئی ترقیاں پایہ تکمیل تک پہنچانا صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا تاریخی اقدام ہے بورڈ کے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ملازمین کی ترقی میں بورڈ کے چیئرمین ناظر خان نیازی اور سیکرٹری فقیر محمد کیفی کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ان خیالات کا اظہار پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے گریڈ 17 میں ترقی پانے والے سپرنٹنڈنٹ چودھری طاہر اقبال اور گریڈ 16میں ترقی پانے والے اسسٹنٹ خواجہ عاصم فواد نے دیگر ترقی پانے والے ملازمین کی نمائندگی کرتے ہوئے روزنامہ ”پاکستان“ کو بتایا کہ کورونا کی وجہ سے بورڈ ملازمین کی ترقیاں رکی ہوئی تھیں لیکن صوبائی وزیر صنعت نے پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ملازمین کی دادرسی کی اور اسسٹنٹ کی10اور سپرنٹنڈنٹ کی 9نشستوں پر کام کرنے والوں کو ان کا حقدیا جس کے لئے ہم میاں اسلم اقبال کے شکر گزار ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -