علامہ اقبال پوسٹ گریجوایٹ کالج میں چودھری نذیر احمد مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

علامہ اقبال پوسٹ گریجوایٹ کالج میں چودھری نذیر احمد مرحوم کی یاد میں تعزیتی ...

  

لاہور(پ ر)محمد مرسلین صدر APLAA سیالکوٹ کی طرف سے چودھری نذیر احمد مرحوم چیئرمین آل پنجاب گورنمنٹ کالجز لیکچرر اسسٹنٹس ایسوسی ایشن پنجاب کی یاد میں تعزیتی ریفرنس گورنمنٹ علامہ اقبال پوسٹ گریجوایٹ کالج پیرس روڈ سیالکوٹ میں ہوا۔ جس میں صدر میاں محمد دبیر، محمد بوٹا سینئر نائب صدر، چوہدری محمد جمیل صدر، جمشید آفتاب صدر گوجرانوالہ ڈویژن، محمد حسن فاروق جنرل سیکرٹری ضلع سیالکوٹ، محمد عثمان صدر ضلع حافظ آباد، محمد احسان الحق صدر منڈی بہاؤ الدین کے علاوہ ضلع سیالکوٹ کے تمام کالجز سے تعلق رکھنے والے لیکچرر اسسٹنٹس نے شرکت کی۔اس ریفرنس میں شرکا نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور چوہدری نذیر احمد مرحوم کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا اس کے علاوہ ان کی لیکچرر اسسٹنٹس ایسوسی ایشن کے لئے گراں قدر خدمات کو سراہا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -