ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا دورہ ریسکیو 1122، ایس او پیز کا جائزہ لیا

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا دورہ ریسکیو 1122، ایس او پیز کا جائزہ لیا

  

لاہور(جنرل رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالرؤف مہر نے ریسکیو 1122 ایمرجنسی سروس سنٹر کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری بھی ہمراہ تھے۔ریسکیو 1122 کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کے بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالرؤف مہر نے سیلاب اور مون سون کے موسم میں کسی بھی ڈیزاسٹر سے نمٹنے کے سامان کا بھی معائنہ کیااور کوروناکے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز کا جائزہ بھی لیا۔

انہوں نے ماسکس، ہینڈ سینیٹائزر کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فیلڈ میں ہر وقت خدمت کے جذبے سے سرشار رہی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -