جماعت اسلامی کا نظام مالیات حکمرانوں کیلئے شاندار مثال ہے،ذکر اللہ مجاہد

جماعت اسلامی کا نظام مالیات حکمرانوں کیلئے شاندار مثال ہے،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا نظام مالیات اس ملک کے حکمرانوں کیلئے ایک شاندار مثال کی حیثیت رکھتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے فنانس کمیٹی جماعت اسلامی لاہور کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد، صدر فنانس کمیٹی و نائب امیر جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم، عمر شہبازر اظہر بلال، عبدالعزیز عابد، معروف چارٹر اکاونٹنٹ مرزا منور حسین، شریف الحق اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ وسائل کو پوری ذمہ داری کے ساتھ حق داروں تک پہنچایا جاتا ہے۔

گذشتہ 80 سالوں میں بے ضبطگی یا کرپشن کے حوالے سے کوئی مخالف بھی جماعت اسلامی کے مالیات پر انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ اگر ملک کا اقتدار ملا تو اسی جذبے اور امانت و دیانت کے مالیاتی نظام کو پورے ملک میں نافذ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وسائل کی کمی نہیں بلکہ امانت و دیانت کا فقدان ہے۔ بدیانت اور اپنی پیٹ پوجا کرنے والے حکمران لوگوں کی کیا خدمت کریں گے۔ لوٹ مار اور کرپشن کی سیاست نے پاکستان کا بیٹرا غرق کردیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -