پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے 404دکانوں پرچھاپے، گرانفروشی پر 8دکاندار گرفتار

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے 404دکانوں پرچھاپے، گرانفروشی پر 8دکاندار گرفتار

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے کل کی پرائس کنٹرول کی رپورٹ جاری کردی ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 404 مقامات کی چیکنگ کی گئی اور 39 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور 51ہزار 5 سو روپے کے جرمانے عائد کئے گئے اور08 افراد کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیاجبکہ 08 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے سبزی و فروٹ منڈیوں میں پرائس کنٹرول پر سخت کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایات کر رکھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کی سخت مانیٹرنگ کریں.علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ لاہور نے یکم جون سے لیکر 30 جون تک کی پرائس کنٹرول کی رپورٹ جاری کردی ہیں. ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 11659 مقامات کی چیکنگ کے دوران 1383 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور 20 لاکھ 58 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں جبکہ 433 افراد کے خلاف ایف آئی آرکا اندراج کروایا گیا۔انہوں نے کہا کہ 433 افراد کو حراست میں لیا گیا اور 28 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے عوام سے بھی اپیل کی گلی محلوں میں چھوٹے دکانداروں پر نظر رکھیں اور جو دکاندار زیادہ قیمت وصول کرے تو فوری شکایت کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -