عزیز بھٹی زون اور رائیونڈ کے تین مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد

  عزیز بھٹی زون اور رائیونڈ کے تین مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر) ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم کی زیر صدارت کینٹ آفس میں ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں کینٹ اور عزیز بھٹی زون کے نمائندگان کی شرکت کی. اجلاس میں گزشتہ چھ روزہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ عزیز بھٹی زون میں 100 فیصد ہاٹ سپاٹس کو چیک کیا گیا، 100 ان ڈور اور 01 آؤٹ ڈور ڈینگی لاروا کو تلف کیا گیا اور کینٹ زون میں 21 ان ڈور اور 02 آؤٹ ڈور ڈینگی لاروا کو تلف کیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے ڈینگی انتظامات کو چیک کرنے کے لئے رائیونڈ سٹی کا دورہ کیا 01 ڈینگی لاروا برآمد، ڈینگی لاروا کو فوری تلف کر دیا گیادریں اثنا ء ڈی ایچ اے فیز فائیو سے بھی لاروا برآمد ہوا