سرکاری ملازمین کا تنخواہوں میں اضافہ کیلئے سیکرٹریٹ کے باہر مظاہر
لاہور(خبر نگار،نیوز رپورٹر)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایپکا اور لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے زیراہتمام گذشتہ روز تمام محکمہ جات کے کلرکس و دیگر ملازمین ٹاؤن ہال میں اکھٹے ہو کر جلوس کی شکل میں شدید نعرے بازی کرتے ہوئے سول سیکرٹریٹ کے سامنے اکھٹے ہو کرمطالبا ت کے حق میں احتجاج کیا، شدید گرمی میں کارپوریشن کے دو ملازم بے ہوش ہو گئے۔مظاہرے سے صوبائی صدر ایپکا محمد سلطان مجددی، میاں معراج سرورچیئرمین ایپکا پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نا کیا تو اسلام آباد میں وزیر اعظم ہاؤس کا گھیراؤکریں گے اورملک بھر کے تمام دفاتر زمیں مکمل ہڑتال اور ہر جمعرات کو ملک بھر تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر مظاہرے کئے جائیں گے۔ مظاہرین سے رمضان دانش جنرل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، افتخار حسین گجر صدر میونسپل کمیٹی سرائے عالمگیر، شہزاد احمد جنرل سیکرٹری، ملک اعجاز امین صدر ورکرز یونین لاہور، ناصر رحمت صدر ایپکا پنجاب یونیورسٹی، ملک ممتاز علی کھوکھر صدر ایپکا لاہور ڈویژن، شبیر احمد جنرل سیکرٹری بلڈ نگ ڈیپارٹمنٹ و دیگر نے خطاب کیا۔دریں اثناء ایپکا کے مرکزی صدرِ حاجی محمد ارشاد چوہدری،یونس بھٹی اور لالہ اسلم نے وزیراعظم پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کس بنیاد پر پنجاب اسمبلی کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ایپکا ایکسائز کے صوبائی صدر چوہدری ابو ھریرہ نے کہا کہ وزیراعظم کو چائیے کہ وہ پنجاب سمیت ملک کے باقی ملازمین کے لئے بھی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کریں