صبح اور شام جھوٹ بولنا نفیسہ شاہ کا کام ہے،نوشین حامد

صبح اور شام جھوٹ بولنا نفیسہ شاہ کا کام ہے،نوشین حامد

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر نوشین حامد معراج نے کہاکہ نفیسہ شاہ کا کام صبح وشام جھوٹ بولنا ہے،ملکی اداروں کو تباہ کرنے کے ساتھ ان جعلی بھرتیاں کی، پیپلزپارٹی کے درباری پی ٹی آئی کی حکومت پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، سندھ میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔

، سندھی عوا م کو بنیادی سہولتیں تک میسر نہیں، سندھ میں پیپلزپارٹی کا نکما اور نااہل ٹولہ کئی سالوں سے مسلط ہے، مراد شاہ اور بلاول زرداری کی ناک کے نیچے، پیپلزپارٹی کے درباری اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں، انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ملک کو ناکام قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، پیپلزپارٹی نے سٹیل ملزمیں اپنے چمچوں کڑچھوں کو بھرتی کیا، یہ جماعت ملک اور عوام کے ساتھ مخلص نہیں، پیپلزپارٹی کے درباری صرف زرداری خاندان کی کرپشن کے دفاع میں لگے ہوئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -