یوای ٹی ٹیچرز کا تنخواہوں اور پنشن میں کٹوتی کے خلاف احتجاج کا فیصلہ

یوای ٹی ٹیچرز کا تنخواہوں اور پنشن میں کٹوتی کے خلاف احتجاج کا فیصلہ

  

لاہور (پ ر) ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن یوای ٹی لاہور نے اساتذہ، ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن ہولڈرز کی پنشن میں دس سے پچاس فی صد کٹوتی کے اقدام کے خلاف 8 جولائی کو گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کا اعلان کردیا۔ ٹی ایس اے کے مرکزی دفتر میں ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس صدر ڈاکٹر فہیم گوہر اعوان کی صدارت میں ہوا جس میں دیگرعہدیداران ڈاکٹر عامر اخلاق، ڈاکٹرتنویرقاسم، ڈاکٹر وسیم،ڈاکٹر اویس، ڈاکٹر یوسف، ڈاکٹر طارق نواز اور دیگر فیکلٹی ممبران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹی ایس اے کے راہنماؤں کا کہنا تھا اساتذہ کی تنخواہوں میں کٹوتی کا اقدام توہین آمیز ہے اس سے اساتذہ کی بے توقیری کی گئی،یوای ٹی کے مالی خسارے اور بد انتظامی کی ذمہ دار حکومت پنجاب ہے۔ وائس چانسلر نے متعدد بار وزیر اعلی، گورنر، وزیر تعلیم،سیکرٹری تعلیم اور دیگر حکام بالا کو خطوط بھی لکھے مگر ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور کو تعلیم اور ااستاد دوست ہونے کا عملی مظاہر ہ کرنا ہو گا ہم چانسلر کی حیثیت سے ان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ یوای ٹی کو تباہ ہونے سے بچائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -