پنجا ب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے 454ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کر دی

پنجا ب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے 454ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر) مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شمیم آصف کی منظوری کے بعد 460ملازمین میں سے 454ملازمین کے کنٹریکٹ کی تجدید کر دی گئی ہے جبکہ ڈپٹی ایم ڈی عمران یعقوب، ڈائریکٹر اطہر رؤف، ڈائریکٹر ہمایوں ستار، ایڈیشنل ڈائریکٹر عبد الرزاق اور ایڈیشنل ڈائریکٹر عروج سلمان کے کنٹریکٹ کی مزید توسیع نہیں کی گئی اور انہیں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے فوری طور پر فارغ کر دیا گیا۔ مزید برآں تمام ماسٹر ٹرینرز اور مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن آفیسرز کے کانٹریکٹس میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔ پیف کے 454ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع 30جون کو کی گئی ہے۔پیف انتظامیہ کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے فارغ کیے جانے والے ملازمین اپنے ذاتی مفاد کے لیے چیئرمین اور ایم ڈی کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے اور ملازمین میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں

اور فاؤنڈیشن کی ساکھ کو نقصان پہنچارہے ہیں۔ پیف ایچ آر کے تین آفیسرز 30جون کو اپنے فرائض دیر تک سر انجام دیتے رہے تاکہ ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کے ساتھ ساتھ 454ملازمین کے کانٹریکٹس میں توسیع کے عمل کو نبٹایا جا سکے کیونکہ یکم تا 3جولائی پیف کے دفاتر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بند کیے گئے ہیں اس حوالے سے بعض عناصر کی جانب سے کیے جانے والے منفی پروپگنڈہ میں کوئی صداقت نہیں۔