پیپلز پارٹی نے اپنے رکن اسمبلی غضنفر لنگاہ کو لوٹا قراردے دیا

پیپلز پارٹی نے اپنے رکن اسمبلی غضنفر لنگاہ کو لوٹا قراردے دیا

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی نے اپنے رکن پنجاب اسمبلی غضفر لنگاہ کو باقاعدہ لوٹا قرار دے دیا اور پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی نے غضنفر لنگاہ کا اسمبلی میں گھیراؤ کرنے کا بھی اعلان کردیا ہے۔حسن مرتضی کا کہنا ہے کہ غضنفر لنگاہ نے عوام کے مینڈیٹ اور قیادت کے اعتماد کی توہین کی ہے ایک بار نہیں بار بار وزیراعلی سے ملاقات کرنے کا مطلب یہ لوٹا ہے غنضفر لنگاہ اب ایوان میں بیٹھ نہیں سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایوان میں آئے تو بتا دیں گے کہ لوٹے کا جمہوری انداز میں گھیراؤ کیسے ہوتا ہے لوٹے کے خلاف کارروائی تو قیادت کرے گی مگر ہم اسے ایوان میں بیٹھنے لائق نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بزدار کی چوکھٹ پر جھکنے والا لوٹا ایوان میں نہیں بیٹھ سکتا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -