بھارت نے کشمیر میں ظلم کے ریکارڈ توڑدیے،شنیلا روتھ

بھارت نے کشمیر میں ظلم کے ریکارڈ توڑدیے،شنیلا روتھ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شنیلاروتھ نے کہاکہ بھارتی قابض فوج نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام پر ظلم کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں،عالمی برادری بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لے کشمیری اور فلسطینی عوام کئی دہائیوں سے آزادی حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کررہے ہیں

، نیتن یاہو اور نریندر مودی کشمیر اور فلسطین میں انسانیت کا قتل عام کررہے ہیں، عالمی برادری اور او آئی سی کو جاگنا ہوگااور مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں ڈھائے جانے والے مظالم روک تھام کے لئے کردار کرے، پاکستانی عوام کشمیر اور فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے، کشمیر ی اور فلسطینی عوام کو جلد حقیقی معنوں میں آزادی نصیب ہوگی اور ان کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -