جامعہ نعیمیہ کے سینئر استاد قاری غلام رسول چشتی انتقال کر گئے

جامعہ نعیمیہ کے سینئر استاد قاری غلام رسول چشتی انتقال کر گئے

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ شعبہ حفظ القرآن کے سینئر استاد قاری غلام رسول چشتی قضائے الہٰی سے انتقال کرگئے ہیں۔مرحوم کی نماز جنازہ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی نے پڑھائی۔مرحوم کے ایصال ایصال ثواب کے لئے قل خوانی کی تقریب آج نماز جمعہ کے بعدجامع مسجدکرم دین عقب تھانہ گڑھی شاہومیں ادا کی جائے گی۔مرحوم نے 3بیٹے، 2بیٹیاں اوربیوہ کوپسماندگان میں چھوڑا ہے۔نماز جنازہ میں ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی،شیخ الحدیث مفتی انور القادری و دیگر نے شرکت کی۔

،مولانا غلام نصیر الدین چشتی،مفتی عمران حنفی،علامہ قاسم علوی،مولانا امداد اللہ نعیمی،مفتی انتخاب احمدنوری،مولانا کلیم فاروقی و دیگر نے شرکت کی۔

،مفتی محمدمدنی،مفتی عارف حسین،مولانا غلام یاسین نعیمی،مولانا مسعود احمدسیالوی،مولانا محب الرسول،قاری رفیق نقشبندی،قاری مدثر رسول،ڈی ایس پی رانا محمداسلام،قاری امیر قادری،قاری منظور احمد،قاری اشفاق قصوری،قاری ذوالفقار احمد،قاری غلام محی الدین، پیر صوفی محمداطہر،علامہ محمدرمضان شاد سمیت علماء ومشائخ،حفاظ کرام اورعامۃ الناس کی کثیرتعدا د شریک ہوئی۔مختلف مذہبی وسماجی شخصیات نے قاری غلام رسول چشتی کے انتقال پرملال پر لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے،لواحقین کو اس صدمے کوبرداشت کرنے کی توفیق عطافرمائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -