پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا طوفان آئے گا،عتیق الرحمن

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا طوفان آئے گا،عتیق الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر)صدراتحاد گروپ بانو بازار اور پیر س مارکیٹ انارکلی حاجی عتیق الرحمان نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان لے کر آئیں گی۔ پٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے اشیائے خورونوش سے لے کر ملکی اقتصادی حالات تک شدید ترین متاثر ہوتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پٹرول کی قیمتیں نیچے لے کر آئے۔ مہنگائی کی شرح کنٹرول کرکے ملکی معاشی حالات بہتر کئے جائیں۔ پٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے غریب عوام کا چولہا ٹھنڈا ہوجائے گا۔

حکومت ملک کے کمزور معاشی حالت والے طبقے کے مسائل پر خصوصی توجہ دے۔