اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کیلئے پلاٹ کی الاٹمنٹ منسوخ کی جائے،زاہد حبیب

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کیلئے پلاٹ کی الاٹمنٹ منسوخ کی جائے،زاہد حبیب

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)سنی تحریک کے جنرل سیکرٹری پنجاب محمد زاہد حبیب قادری نے کہا ہے کہ حکومتی بدا عمالیاں حکومت کے ٹائی ٹینک میں خود چھید کر رہیں عمران خان کو اپنے وزراء مشیران،معاونین خصوصی کی نا اہل فوج کے ہوتے ہوئے کسی دوسری اپوزیشن کی ضرورت نہیں۔ حکومت اسلام آباد میں ہندوؤں کو مندر کی تعمیرات کیلئے جاری کردہ پلاٹ کی الاٹمنٹ فوری منسوخ کرے۔

سابق اور موجودہ حکومت ایک تصویر کے دو رخ ہیں ریاست مدینہ میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پتوں کی پوجا کو ختم فرمایا عمران کی حکومت بتوں کی پوجا کا رواج ڈال کر الٹی گنگا بہا رہی ہے۔حکومت عوام کے مساوی حقوق کی بجائے مخصوص ٹولہ کو نوازنے میں لگی ہوئی ہے۔مذہبی انتشار پھیلا کر حکمران پاکستان کے حقیقی مساضل سے توجہ ہٹانے اور اپنی حکومت کو طول دینے کے چکر میں لگے ہیں۔عوام میں بڑھتا ہوا احساس محرومی حکومت کے خلاف احتجاج اور انقلاب کی راہ ہموار کر چکا ہے۔عوام کے دلوں پکنے والے لاوئے کے پٹھنے کا وقت قریب آچکا ہے۔مہنگائی بے روزگاری۔غربت۔جہالت اور بے روزگاری کا سیلاب حکمرانوں کو بہا کر لے جائے گا۔حکومت اپنی غیر متواز پالیسیاں فوری تبدیل کرے عوام کے بنیادی شہری حقوق بحا ل کئے جائیں ورنہ عوام ایسے غیر ذمہ دران حکمرانوں کو اٹھا کر ایوانوں سے باہر پھینکں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -