ادارے ساتھ ہونے کے باوجود پی ٹی آئی ڈلیور نہ کر سکی،جواد احمد

ادارے ساتھ ہونے کے باوجود پی ٹی آئی ڈلیور نہ کر سکی،جواد احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ تمام اداروں کے ساتھ ہونے کے باوجود تحریک انصاف ڈلیور نہیں کرسکی۔ بڑے بڑے دعوے کرنے والے عمران خان اب خود بھی وہی کچھ کر رہے ہیں جو پچھلے حکمران کرتے تھے جس کی مثال پی آئی اے پروازوں کی یورپ اڑان کی معطلی ہے ن لیگ کے دور میں پاکستان سے دبئی تک پی آئی اے کی پروازوں کی اڑان اور اس کے بعد آگے کے سفر میں پی آئی اے کے بجائے مسافروں کے لئے ٹھیکہ پر دوسری ائیر لائنز کی نجی پروازوں کی خدمات کا منصوبہ بنایا گیا تھا جسے اب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پایا تکمیل تک پہنچا دیا ہے۔