وزیراعظم عمران خان کسی بھی صورت این آر او نہیں دیں گے،رضوانہ غضنفر

وزیراعظم عمران خان کسی بھی صورت این آر او نہیں دیں گے،رضوانہ غضنفر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی انفارمیشن سیکرٹری شعبہ خواتین سینٹرل پنجاب رضوانہ غضنفر نے کہا ہے کہ جو لوگ یہ سوچ رہے ہیں کہ حکومت مدت پوری نہیں کرے گی اور عمران خان کے جانے سے احتساب کا عمل رک جائے گا وہ غلط سوچ رہے ہیں کیونکہ احتساب کا عمل ان کے جانے سے رکنے والا نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کسی بھی صورت این آر او نہیں دیں گے اور اب نا کسی کو ملک سے بھاگنے دیں گے۔ تحریک انصاف وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پہلے سے زیادہ متحد اور پر امید ہے ہماری حکومت اپنی مدت انشاء اللہ پوری کرے گی۔


پی ٹی آئی ملک کی واحد جماعت ہے جس نے اپنے وزیروں،مشیروں کے خلاف بر وقت ایکشن لے کر انصاف کے تقاضے پورے کیئے۔