بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام کا جینا محال ہو گیا،ملک سیف الملوک کھوکھر

بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام کا جینا محال ہو گیا،ملک سیف الملوک کھوکھر

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمتیں بڑ ھا نے اور مہنگا ئی میں اضا فہ کے خلا ف مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے ملک افضل کھو کھر اور ایم پی اے ملک سیف الملو ک کھو کھر، ملک شفیع کھوکھر،ملک فیصل کھو کھر کی جانب سے احتجا جی کیمپ لگا یا گیا جس میں کارکنوں،سا بقہ چیئر مینو ں اور علا قہ مکینو ں کی بڑی تعدا د نے شرکت کی اور حکو مت کی پا لیسیو ں کے خلا ف احتجا ج کیا۔اس مو قع پر گفتگو کر تے ہو ئے ملک سیف الملو ک کھو کھر، ملک فیصل کھو کھر نے کہا کہ حکو مت نے عوام کی زندگیا ں دوبھر کر دی ہیں روزبروز بڑھتی مہنگا ئی سے عوام کا جینا محا ل ہو گیا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور حکو مت میں عوام کے مسا ئل کو ان کے دروازے پر حل کیا تھا اور عوام خوشحا ل زند گی بسر کر رہی تھی لیکن مو جو دہ حکو مت نے تبد یلی کا خواب دکھا کا عوام کو خودکشیو ں پر مجبو ر کر دیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -