بھارت نے نہتے کشمیریوں پر مظالم کی تاریخ رقم کی،گل محمد مرزا
لاہور(سٹی رپورٹر)پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے صدر گل محمد مرزا نے کہا ہے کہ بھارت نہتے مظلوم کشمیریوں پر ظلم وستم کی شرمناک تاریخ رقم کررہاہے۔ معصوم نواسے کے سامنے بزرگ نانا کے بہیمانہ قتل نے انسانیت کا سرشرم سے جھکا دیا ہے۔ بچے کی لاش کے پاس رونے کی تصویر نے ہر دردِ دل رکھنے والے کا دل دہلا کررکھ دیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہندوسامراج نے بھارت میں ظلم وستم کی سیاہ تاریخ رقم کردی ہے۔ مودی سرکار کی سفاکانہ کاروائیوں پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی انتہائی تشویشناک ہے۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ظلم وسفاکیت کا سلسلہ رکوانے کیلئے کردار ادا کرے۔