حکومت نے اجازت نہ دی تو پیر کو دکانیں کھول لیں گے،تاجر

حکومت نے اجازت نہ دی تو پیر کو دکانیں کھول لیں گے،تاجر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر)شا ہ عالم بورڈ،اعظم کلاتھ، ریڈی میڈ گارمنٹس بازار، ڈی پلازہ، مدینہ الیکٹرک بورڈ، کشمیری بازار، موتی بازار کے تاجررہنماؤں خواجہ عامر، عمر جاوید بٹ، حاجی لیاقت علی سیٹھی، ملک اعجاز، اشفاق بٹ، را نا نثار ودیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اندرون شہر کی تمام مارکیٹس اور بازار کھولے جائیں۔ حکومت تاجروں کی مشکلات اور مسائل کا ادرا ک کرے۔ اگر انتظامیہ کی طرف سے مارکیٹیں نہ کھولی گئیں تو تاجر سوموار کو خود دکانیں کھول لیں گے۔ طویل ترین لاک ڈاؤن سے تاجروں کے معاشی حالات انتہائی دگرگوں صورت حال اختیار کرچکے ہیں۔ حکومت فی الفور اندرون شہر کی مارکیٹیں اور بازار کھولنے کے احکامات جاری کرے۔
تاکہ تاجر اپنے کاروبار کرکے چولہا ٹھنڈا ہونے سے بچا سکیں۔