تحریک انصافکا ووٹ بینک کسی کی خواہش سے ختم نہیں ہو گا،ہمایوں اختر

  تحریک انصافکا ووٹ بینک کسی کی خواہش سے ختم نہیں ہو گا،ہمایوں اختر

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا 31فیصد ووٹ بینک کسی کی خواہش سے ختم نہیں ہوگا، حکومت نہ صرف اپنے پانچ سال مکمل کرے گی بلکہ آئندہ عام انتخابات اس کے ووٹ بینک میں مزید اضافہ ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 131کے اکابرین اور میڈیا نمائندوں سے ویڈیو لنک پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔دریں اثنا سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری سے صدر مرکزی صدر مینارٹی ونگ شنیلاروتھ اور اوکاڑہ سے پارٹی رہنما ء اشرف خان سوہنا نے ملاقات کی، اعجازاحمدچوہدری کا کہنا تھاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی تین نواسے کے سامنے اس کے ناناکو قتل کرکے ظلم او ر بربریت کی انتہاء کردی۔

، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -