سکول کی بچیوں کے ساتھ جنسی ہراسگی کا واقعہ افسوسناک ہے،سارہ احمد

سکول کی بچیوں کے ساتھ جنسی ہراسگی کا واقعہ افسوسناک ہے،سارہ احمد

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد نیایل جی ایس سکول ون اے ون میں طلباء سے جنسی حراسگی سے متعلقہ کیس پر جاری ہونے والے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ سکول میں بچیوں کے ساتھ جنسی حراسگی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ میں بطور چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب اور ترجمان حکومت پنجاب برائے چائلڈ رائٹس ان طالبعلموں کی بہادری کو سراہتی ہوں۔ سارہ احمد نے کہا کہ بچیوں نے بڑی ہمت اور حوصلے کے ساتھ اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کے خلاف آواز بلند کی۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو اس کیس میں بچیوں کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائے گا اور مجرم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نہ پہلے کسی دباو میں آئے ہیں اور نہ اب آئیں گے۔ غریب اور امیر سب کے لئے انصاف برابر ہے۔

پولیس کے ساتھ مل کر معاملے کی تحقیقات کروائی جا رہی ہیں۔ جنسی حراسانگی سے متعلقہ سیکشن 377B کے تحت ایف آئی آر درج کروائی جائے گی۔ چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کو محفوظ ماحول میں تعلیم مہیا کریں نہ کہ انہیں اپنی آواز دبانے کا درس دیں۔ جس طرح اس کیس میں سکول انتظامیہ اور اساتذہ نے بچیوں کو خاموش رہنے کی تلقین جبکہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو اپنے ساتھ ہونے والے ہر ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کی تعلیم دیتا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -