بلاول زرداری کی پریس کانفرنس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں،ثانیہ کامران

  بلاول زرداری کی پریس کانفرنس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں،ثانیہ کامران

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی و صدر وومن ونگ سنٹرل پنجاب ثانیہ کامران نے بلاول زرداری کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ بلاول زرداری کی پریس کانفرنس ایک امیچور،غیر سیاسی بچے کی تھی جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، بلاول زرداری جو خود سلیکٹڈ چیئرمین ہیں وہ پہلے بے نامی اکاؤنٹس کا نیب کو تو جواب دیں، بلاول زرداری نوٹسز ملنے پر بھی وہاں کیوں نہیں جا رہے۔ اگر آپ کا دامن صاف ہے تو گھبراہٹ کیسی؟

بلاول زرداری اپنی والدہ کی بجائے اپنے والد کے نظریات کے پیروکار ہیں جو ایک عالی شان بلاول ہاؤس کی چار دیواری سے باہر کی دنیا سے بالکل بے خبر ہیں۔انہوں نے کہاکہ بلاول زرداری دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے بارے میں معلوم نہیں جو معاشی طور پر مضبوط ہونے کے باوجود معاشی چیلنجز سے متاثر ہوئے۔ بلاول کو اسامہ بن لادن سے ان کی والدہ کی حکومت گرانے کے لئے فنڈنگ لینے والے تو نظر نہیں آتے۔ بلاول زرداری کو وزیر اعظم سوشل میڈیا پراپنے بیانات لگانے سے ان کو کیوں تکلیف ہو رہی ہے،، انہوں نے کہاکہ حکومت نے اْن کرپٹ بددیانت ٹولے کو ئی ریلیف نہیں دیا جو لوٹ مار کے پیسے پر پلتے ہیں، بلاول زرداری بجٹ کی کاپی ردی کی ٹوکری میں پھینکنے کی بجائے پڑھتے تو انہیں تعلیم اور صحت کے لیے مختص رقم کا اندازہ ہو جاتا۔ بلاول زرداری مراد سعید کا مناظرہ چیلنج قبول کیوں بھاگ رہے ہیں، کشمیر کا ایشو جتنا آج ہائی لائٹ ہے اس سے پہلے اتنا کبھی نہیں ہوا۔ کشمیری بہن بھائیوں کے حق خودارادیت کے لیے ہر فورم پر پی ٹی آئی کی حکومت آواز بلند کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مودی قاتل کی پالیسیوں کی وجہ سے خودبھارت کی سالمیت کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ ڈکٹیٹر مشرف سے این آر او کے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -