حکومت ڈلیور کرنے میں ناکام ہو چکی ہے،اشرف بھٹی

  حکومت ڈلیور کرنے میں ناکام ہو چکی ہے،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ڈلیور کرنے میں ناکام ہو چکی ہے بڑے بڑے دعوے کرنے والے عمران خان عملی طور پر ابھی تک بھی کچھ نہ کر سکے اور انہوں نے اپنی قومی ایئر لائن پی آئی اے جس کی پروازوں کی مثال دنیا بھر میں دی جاتی تھی انہوں نے اس کو مشکوک بنا کررکھ دیا ہے اور امریکہ میں اس ائر لائن کے سب سے بڑے اور مہنگے ہوٹل کو اپنے چاہنے والوں کو سونپ دیا ہے انہوں نے اپنی قومی ائیر لائن کا خون کر دیا ہے۔

نیویارک میں پی آئی اے کے روزویلٹ ہوٹل کو فروخت کرنے کی کوشش میں حکومتی ارکان بھی سرگرم ہیں،لگتا ہے لمبا ہاتھ مارنے کی تیاری ہو رہی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس آف پاکستان اس واقعہ کا فوری نوٹس لیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -