عقائد اہلسنت کے تحفظ کیلئے اشرف جلالی کا ہر وقت ساتھ دیں گے،مقررین

  عقائد اہلسنت کے تحفظ کیلئے اشرف جلالی کا ہر وقت ساتھ دیں گے،مقررین

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور اور جامعہ جلالیہ کے فضلائے کرام کی نمائندہ تنظیم ”جلالیہ علماء کونسل“ کے زیر اہتمام ”جلالیہ علماء کنونشن“ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اضلاع سے جلالیہ علماء کونسل کے علماء نے شرکت کی۔ کنونشن کی صدارت ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کی جبکہ شخ الحدیث مولانا محمدا ارشاد احمد جلالی مہمان خصوصی تھے۔ کنونشن میں مقررین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی حق پہ پہرا دینے کی وجہ سے حق پرستوں کی آنکھوں کا تارا بن گئے ہیں۔

عقائد اہل سنت کے تحفظ کے محاذوں پر ہم ہر گھڑی میں ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کے ساتھ رہیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -