قومی ٹیم کے 6کرکٹرز آج انگلینڈ روانہ ہوں گے

  قومی ٹیم کے 6کرکٹرز آج انگلینڈ روانہ ہوں گے

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)چھ کھلاڑیوں پر مشتمل قومی اسکواڈ کا دوسرا گروپ آج قومی ائیر لائن کے ذریعے مانچسٹر روانہ ہوگا۔ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز پر سفر کرنے والے کھلاڑیوں میں فخر زمان، محمد حسنین، محمد حفیظ، محمد رضوان، شاداب خان اور وہاب ریاض شامل ہیں۔مانچسٹر پہنچنے کے بعد یہ چھ کھلاڑی بذریعہ بس وورسٹر روانہ ہوجائیں گے،جہاں ای سی بی ٹیسٹنگ پروگرام کے زیراہتمام کوویڈ19 ٹیسٹنگ میں منفی رزلٹ دینے پر انہیں اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ شامل کرلیا جائے گا جبکہ ان کھلاڑیوں نے ٹیم میں شمولیت پر خوشی ا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکواڈ کاحصہ بننے کی بہت خوشی ہے اور توقعات پر پور ا اترنے کی کوشش کریں گے دورہ انگلینڈ بہت اہمیت کا حامل ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -