دورہ انگلینڈ، قومی ٹیم پہلا پریکٹس میچ5 جولائی کو کھیلے گی

  دورہ انگلینڈ، قومی ٹیم پہلا پریکٹس میچ5 جولائی کو کھیلے گی

  

اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ووسٹر میں 14 روز کے قرنطینہ کے دوران دو،دو روزہ انٹرا اسکواڈ وارم اپ میچز کھیلیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم دو اور تین جولائی کو ٹریننگ کرنے کے بعد 4 جولائی کو آرام کریگی، قومی کھلاڑی ووسٹر میں 14 روز کے قرنطینہ کے دوران دو،دو روزہ انٹرا اسکواڈ وارم اپ میچز کھیلیں گے۔پہلا پریکٹس میچ 5 جبکہ دوسرا 11 جولائی سے شروع ہوگا۔ پاکستان ٹیم ووسٹر میں پندرہ روز کا قیام کرنے کے بعد 13 جولائی کو ڈربی شائر روانہ ہو جائے گی جہاں ایک مرتبہ دوبارہ پریکٹس کامرحلہ شروع ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -