احتیاطی تدابیر کیساتھ کھیلوں کے آغا زکا وقت آگیا، پلواشہ

احتیاطی تدابیر کیساتھ کھیلوں کے آغا زکا وقت آگیا، پلواشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(افضل افتخار)پاکستان بیڈمنٹن ٹیم کی نامور کھلاڑی پلواشہ بشیر نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ کھیلوں کی سر گرمیوں کا آغاز کیا جائے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ فروغ بھی دیا جائے تاکہ کورونا کی وجہ سے کھیلوں کا جو نقصان ہوا ہے وہ پورا کیاجاسکے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ہر کھیل میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے اور اس کو منظر عام پر لانے کی ضرورت ہے تاکہ کھیلوں سے وابستہ کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کا موقع مل سکے پلواشہ نے کہا کہ بیڈمنٹن میرا جنون ہے او ر اس کھیل میں ہمیشہ ملک کا نام روشن کرنے کی کوشش کی ہے اور اس میں کامیاب بھی ہوئی ہوں جب بھی پاکستان کا پرچم بلند کیا ہے اتنی زیادہ خوشی ہوتی ہے کہ میں بیان نہیں کرسکتی میرا تو کھیلنا کا مقصد ہی پاکستان کا نام روشن کرنا ہے اسی طرح سے میں مستقبل میں بھی عمدہ پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھوں گی اور شائقین کے دل جیتنے کی کوشش کروں گی پلواشہ نے کہا کہ گھر والوں کی سپورٹ نے میری ہمیشہ بہت زیادہ حوصلہ افزائی کی ہے۔