سوشل میڈیا ایک دوسرے کو خوشی پہنچانے کا ذریعہ،کبریٰ خان

سوشل میڈیا ایک دوسرے کو خوشی پہنچانے کا ذریعہ،کبریٰ خان

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ کبری خان نے صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا مطلب سمجھاتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا ایک ایسا میڈیا ہے جہاں بہت سے لوگ ایک دوسرے کی تذلیل کئے بغیر اپنی پوسٹس سے دوسروں کو خوشی اور سکون مہیا کرتے ہیں۔صارفین سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کی تذلیل نہ کریں۔انہوں نے انسٹا گرام پر جاری پوسٹ میں سوشل میڈیا کی جانب سے معانی کی تصویر بھی شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ سوشل میڈیا ایک ایسا میڈیا ہے جہاں بہت سے لوگ ایک دوسرے کی تذلیل کئے بغیر پوسٹ کے ذریعے خوشی اور سکون مہیا کرتے ہیں۔

مزید :

کلچر -