نیلم منیر کا ڈپریشن کے حوالے سے خصوصی پیغام جاری

  نیلم منیر کا ڈپریشن کے حوالے سے خصوصی پیغام جاری

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ نیلم منیر نے ڈپریشن کے حوالے سے خصوصی پیغام جاری کر دیا۔نیلم منیر نے انسٹاگرام پر لکھا کہ زندگی کبھی بھی گلاب کے پھول کا بستر نہیں ہوتی، ہم سب ہی اپنی زندگی میں بہت سی پریشانیوں اور مسائل سے دوچار ہوتے ہیں، اور ان میں سے کوئی ایک پریشانی ہمارے لئے ڈپریشن اور افسردگی کا سبب بنتی ہے لکھا کہ جب ہم احساس کمتری کا شکار ہوتے ہیں تو ہمارے لیے لازمی ہے کہ ہم اس کے لئے اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کریں۔ اداکارہ نے اپنے مداحوں کو قران پاک کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ اللّہ تعالیٰ نے انسان کی رہنمائی کے لیے قرآن پاک نازل کیا ہے۔

ور یہ کتاب مایوسی میں ہماری مدد کرنے کے لیے ایک ہدایت نامہ ہے۔اداکارہ نے کہا کہ ہمیں افسردگی اور اضطراب سے نجات حاصل کرنے لئے قران پاک کا مطالعہ کرنا چاہیے اس سے ناصرف ہماری رہنمائی ہوگی بلکہ ہمارے دل کو بھی سکون ملے گا۔

مزید :

کلچر -