ممتاز علی کا نیا ویڈیو”پہلے جناں اکھیں نال“مقبول

  ممتاز علی کا نیا ویڈیو”پہلے جناں اکھیں نال“مقبول

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف فوک گلوکار ممتاز علی کانیا ویڈیو سونگ”پہلے جناں اکھیں نال“ ریلیز کے بعد مقبول ہوگیا۔ اس ویڈیو سونگ کو شاہین سٹوڈیو نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل اوردیگر سوشل سائٹس پر ریلیز کیاتھا۔اس گانے کی شاعری ارشد سائل نے لکھی ہے اس کا میوزک دھیرو نے ترتیب دیا ہے اس گانے کی ویڈیوڈائریکشن ممتاز علی نے خود دی ہے اس ویڈیومیں ممتاز علی کے ساتھ ماڈل واداکارہ عنایہ شاہ نے ماڈلنگ کی ہے ممتاز علی نے بتایاکہ جس طرح ان کے پرستاروں نے ان کے پہلے گانوں ”جیہڑی گل توں کرنی“ اور ”ڈھولا ملتان دا“ کو پذیرائی بخشی تھی۔

اسی طرح انہیں یہ نیا گانا بھی پسند آئے گا۔ایک سوال کے جواب میں ممتاز علی نے بتایاکہ ان کے دو گانے بھارتی فلم میں بھی شامل کر لئے گئے ہیں جو جلد ریلیز ہونے جارہی ہے۔ممتاز علی نے مذید بتایاکہ ان کے دو گانے اور بھی تیار ہیں جو جلد ریلیز کردئیے جائیں گے۔

مزید :

کلچر -