افضل ماہی نے اپنا نیا گیت”جیوے بوریوالا“ مکمل

افضل ماہی نے اپنا نیا گیت”جیوے بوریوالا“ مکمل

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف فوک گلوکار افضل ماہی نے اپنا نیا گیت”جیوے بوریوالا“ مکمل کر لیا،جلد ریلیز کیا جائے گا۔ اس گانے کی ریکارڈنگ گذشتہ روز مقامی سٹوڈیو میں مکمل کی گئی اس گانے کی شاعری جہانگیر پریمی نے لکھی ہے۔ افضل ماہی نے بتایاکہ ان کے اس نئے گانے کی ویڈیو ریکارڈنگ کا آغاز اسی ہفتے میں کردیا جائیگا جس کی ویڈیو ڈائریکشن نوید چوہدری دینگے جبکہ ڈی او پی فراز بھٹی ہوں گے۔ایک سوال کے جواب میں افضل ماہی نے کہاکہ اس گانے کو وہ اپنے آفیشل یوٹیوب چینل اے ایم میوزک اور دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کریں گے۔افضل ماہی نے مذید کہاکہ انہیں یقین ہے کہ ان کے پرستار ان کے سابقہ گیتوں کی طرح یہ نیا گیت بھی بہت پسند کریں گے۔

خاص کر بوریوالا شہر کے رہنے والے تو اسے بیحد سراہیں گے کیونکہ اس گیت میں بوریوالا کی شان،کلچر اور اس کی خصوصیات بیان کی گئی ہیں۔

مزید :

کلچر -