شہروز سبزواری جلد اہلیہ صدف کنول کے ساتھ اداکاری کریں گے

شہروز سبزواری جلد اہلیہ صدف کنول کے ساتھ اداکاری کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکار شہروز سبزواری بہت جلد ایک ٹی وی پراجیکٹ میں اپنی بیوی صدف کنول کے ساتھ نظر آئیں گے۔صدف کنول اور شہروز سبزواری کی جانب سے انسٹاگرام پر ریکارڈنگ کے دوران لی گئی سیلفیز شیئر کیں۔ شادی کے بعد نوبیاہتا جوڑے کا ایک ساتھ یہ پہلا پراجیکٹ ہے۔ٹیلی فلم ’گھر کے نہ گھاٹ کے‘ کو فیصل شیرازی نے تحریر کیا ہے۔ صدف اور شہروز کے علاوہ کاسٹ میں جاوید شیخ بھی شامل ہیں اداکارہ کا کہنا ہے کہ اس ڈرامہ میں میر ا کردار بہت پاور فل ہے اور امید ہے کہ شائقین کو بہت پسند آئے گا ہمیشہ کی طرح میں نے معیاری کام کو ترجیح د ی ہے اور کوشش کی کہ بہترین اداکاری کامظاہرہ کروں۔

مزید :

کلچر -