ناموراداکارہ سارہ خان نے محبت کا اعتراف کرلیا

ناموراداکارہ سارہ خان نے محبت کا اعتراف کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ سارہ خان نے محبت کا اعتراف کرلیا تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس سے محبت کرتی ہیں ذرائع کے مطابق جلد ان کی شادی ہونے والی ہے۔سارہ خان نے پہلی بار اپنی محبت کے حوالے سے لب کشائی کی اور اعتراف کیا کہ وہ کسی کی محبت میں گرفتار ہوگئی ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ سب کو محبت ہوتی ہے اور ضروری نہیں کہ صرف کسی انسان سے ہو، میری سب سے پہلی محبت میری امّی ہیں اور امی کی محبت کا لیول اسے کوئی میچ نہیں کرسکتا۔
چاہے وہ میرا شوہر ہی کیوں نہ ہو۔سارہ خان نے بتایا کہ دوسرے میرے بابا ہے جن سے میں محبت کرتی ہوں اور ان کی محبت کے لیول تک بھی کوئی نہیں پہنچ سکتا فیملی کے بعد جس سے میں محبت کرتی ہوں وہ میرا شوہر ہوگا۔

مزید :

کلچر -