گجر پورہ میں ڈاکو ؤں کی خاتون کمپاؤ ڈر سے اجتماعی بدا خلاقی
لاہور(کرائم رپورٹر، خبر نگار)گجر پورہ کے علاقے میں چار ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران 20سالہ لڑکی کو اجتماعی بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا۔ آئی جی پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ گجر پورہ کے علاقے میں 20سالہ محمودہ بی بی مقامی ڈاکٹر کے کلینک پر کام کرتی ہے۔گزشتہ رات دس بجے کے بعد متاثرہ لڑکی ڈاکٹر کے ہمراہ کلینک بند کر کے گھر جا رہی تھی کہ چار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک لیا جس میں دو ڈاکو خاتون کو اغوا کر کے قریب کھیتوں میں لے گئے اور دو ڈاکووں نے ڈاکٹر کو گن پوائنٹ پر لیے رکھا۔کھیتوں میں خاتون کو لیکر جانے والے دونوں ڈاکووں نے 20سالہ لڑکی سے گن پوائنٹ پر بداخلاقی کی اور بعد میں بالیاں اتار کر دس ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔پولیس نے واقعہ کا کارروائی کے طور پر مقدمہ تو درج کر لیا ہے۔تاہم متاثرہ لڑکی محمودہ کا میڈیکل کروانے کی بجائے ٹال دیا گیا ہے۔ آئی جی پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ دوسری جانب سی سی پی او لاہورذولفقار حمید کا کہنا ہے کہ ایس پی سی آئی اے کی نگرانی میں ٹیم نے دو مشکوک ملزمان کو گرفتار کیا ہے اور ان کے ڈی این اے ٹیسٹ کروائے جارہے ہیں جس کے بعد تفتیش آگے بڑھ سکے گی۔